ویب ڈیسک : میٹا ورس یا فیس بک نے اپنے ورچوئل رئیلٹی ہورائزن نیٹ ورک میں ہراسانی کے واقعات کے بعد نئے قوائد و ضوابط جاری کیے ہیں۔
میٹا کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے ورچوئل ورلڈ میں صارفین ایک دوسرے سے کم سے کم فاصلہ برقرار رکھ سکیں گے۔ ہورائزن کے نائب صدر ویویک شرما نے بتایا کہ اگر کوئی جبراً کسی اور کے زیادہ قریب آنے کی کوشش کرے گا، تو خود کار طریقے سے اس کا راستہ روک دیا جائے گا۔ شرما کے بقول ’باؤنڈری فنکشن‘ خود کار طریقے سے کام کرتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ فیس بک کویہ تبدیلی ہراسانی کے چند واقعات کے تناظر میں کرنا پڑی۔