ویب ڈیسک : امریکا میں نرسوں کی شدید کمی ۔۔۔ رواں انگریزی بولنے کی صلاحیت رکھنے والی لاکھوں نرسوں کو گرین کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اسپتالوں میں ان دنوں نرسوں کی شدید قلت کے بدترین بحران کا سامنا ہے، کیونکہ نرسوں کی اکثریت نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے یا ملازمت چھوڑ کرچلے گئے ہیں۔ دوسری طرف ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی اسکولوں سے اتنی زیادہ تعداد میں نرسیں نہیں نکل رہیں جتنی کہ ان کی طلب ہے۔ یونیورسٹی اف کیلی فورنیا سان فرانسسکو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صرف کیلی فورنیا میں چالیس ہزار نرسوں کی کمی ہے یعنی ورک فورس کا چودہ فیصد کم ہے۔
صورت حال کے پیش نظر کورونا کی وبا کے دوران بند رہنے والے امریکی قونصل خانوں نے امریکی شہریوں کے رشتہ داروں کو ویزے جاری نہیں کیے اور قانون کے مطابق یہ غیر استعمال شدہ کوٹہ اہل کارکنوں کو منتقل کردیے گئے ہیں۔ اس لئےاس سال نرسوں سمیت غیر ملکی پیشہ ور افراد جو امریکہ منتقل ہونا چاہتے ہیں کےلیے دوگنی تعداد میں گرین کارڈ دستیاب ہیں۔
امریکا میں عام طور پر نرسنگ سمیت مخصوص پیشہ ورانہ ملازمتوں کےلیےامریکہ ہر سال ایک لاکھ چالیس ہزار گرین کارڈ دینے کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ زیادہ تر ان لوگوں کو جاری کیے جاتے ہیں جو عارضی ویزے پر امریکہ میں ہی موجود ہوں، تاہم ان میں سے کچھ بیرون ملک رہنے والوں کو بھی دیے جاتے ہیں۔ تاہم اس سال دو لاکھ اسی ہزار گرین کارڈ دستیاب ہیں۔
یاد رہے فی الحال فلپائن، جمیکا اور انگریزی بولنے والے دیگر ممالک سے مرد و خواتین نرس امریکا میں ملازمت کررہے ہیں اور انہی ممالک سے مزید نرسز اس ستمبر میں ختم ہونے والے مالی سال سےپہلے گرین کارڈ ونڈ فال اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ لیکن دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے انگریزی بولنے کی صلاحیت رکھنے والے نرسز بھی اس کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔