گورنرہاؤس اور بورڈ آف ریونیوکے ملازمین کو صحت کارڈ دینےکافیصلہ

گورنرہاؤس اور بورڈ آف ریونیوکے ملازمین کو صحت کارڈ دینےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: گورنرہاؤس اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ملازمین کو صحت کارڈ دینےکافیصلہ،محکمہ سپیشلائزہیلتھ کیئر نے ملازمین کی تفصیلات مانگ لیں۔
 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرپنجاب نے قومی صحت کارڈز جاری کرنے کیلئے گورنر ہاؤس اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کےملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق سرکاری ملازمین میں شادی شدہ افراد، بیوہ یا مطلقہ خواتین شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ملازمین کے نام کے سپیلنگ اور شناختی کارڈ نمبرزکا صحیح اندراج ہو تاکہ کارڈ کی پرنٹنگ میں غلطی کا احتمال نہ ہو۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکاکہناہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق خاندان کے سربراہ کو قومی صحت کارڈ جاری کیا جائے گا۔یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام حکومت پنجاب کا لینڈ مارک منصوبہ ہے،صوبہ بھرکےتمام خاندان سالانہ 10لاکھ روپے تک ہیلتھ کیئر کےاہل ہیں۔۔۔