ویب ڈیسک : بے روز گار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے محکمہ آرکائیو میں نئی بھرتی کی اجازت دیدی
بے روزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے محکمہ آرکائیو میں نئی بھرتی کی اجازت دیدی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد اب یہ سمری کابینہ کے پاس جائے گی ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ آرکائیو میں بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ آرکائیوصوبے بھر کی لائبریریز میں خالی اسامیوں پر گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کی نئی بھرتی کرنا چاہتا ہے۔
پنجاب میں اکثر پبلک لائبریریز کو ملازمین کی قلت کاسامنا ہے۔محکمہ آرکائیو ملازمین کی قلت پر قابو پانے کیلئے نئی بھرتیاں کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔لاہور کی پنجاب پبلک لائبریری اور باغ جناح میں واقع قائداعظم لائبریری کیلئے بھی بھرتی ہوگی۔