بھارتی جبر و ستم نےمقبوضہ وادی کو قتل گاہ بنا دیا،حمزہ شہباز

بھارتی جبر و ستم نےمقبوضہ وادی کو قتل گاہ بنا دیا،حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم : یوم یکجہتی کشمیر پراپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نےکہاہےکہ بھارتی جبر و ستم نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں انسانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہےبرہان وانی کی شہادت کے بعد سے تو مقبوضہ وادی کو قتل گاہ بنا دیا گیا ہے لاکھوں کشمیری آزادی کا چراغ سینوں میں جلائے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں دنیا کی سب سے بڑی جیل میں انسانی حقوق کی پامالی کی داستانیں لرزہ خیز ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر پراپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نےکہاہےکہ بھارتی جبر و ستم نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں انسانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہےبرہان وانی کی شہادت کے بعد سے تو مقبوضہ وادی کو قتل گاہ بنا دیا گیا ہے لاکھوں کشمیری آزادی کا چراغ سینوں میں جلائے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں دنیا کی سب سے بڑی جیل میں انسانی حقوق کی پامالی کی داستانیں لرزہ خیز ہیں۔ حمزہ شہبازشریف نےکہاکہ کشمیریوں پر جاری ظلم اور اس کے آگے ان کے عزم ، استقامت اور ہمت کی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہےموجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کوکشمیری عوام کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے۔ حمزہ شہباز نےکہاکہ اس وقت کشمیر کاز میں عملی طور پر پاکستان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہےیوم یکجہتی کشمیر اس بات کا متقاضی ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آواز بن کرعالمی سطح پر نتیجہ خیز جدوجہد کی طرف قدم بڑھائے