ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی حکومت لاہوریوں سے ہاتھ کر گئی

Lahore town authority transfer to metropolitan
کیپشن: Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پی ٹی آئی حکومت اور بیوروکریسی لاہوریوں سے ہاتھ کر گئی، لاہور میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت ٹاؤن ختم کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ختم کرکے پورے لاہور کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کےماتحت کر دیا گیا۔ لاہور میں ٹاؤن ختم ہونے سے بلدیاتی سیاست دم توڑ دے  گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی نے جان بوجھ کر لاہور میں ٹاؤن نہیں رکھے، ماضی میں ٹاؤنز کا لاہور کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی ٹاؤن کی سطح پر تقسیم سے مسائل جلدی حل ہوتے تھے، پورے شہر کو میٹروپولیٹن بنانے سے مسائل تاخیر سے حل ہوں گے۔ نئے بلدیاتی سسٹم میں لاہور میں ضلع کونسل بھی نہیں ہوگی۔ جبکہ پنجاب کے باقی تمام اضلاع میں ضلع کونسل ہوگی۔