بسنت پر پابندی برقرار، سی سی پی او نے احکامات جاری کر دیئے

بسنت پر پابندی برقرار، سی سی پی او نے احکامات جاری کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ، سی سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوز کو پتنگ بازی روکنے کے احکامات جاری کئے۔

 
تفصیلات کے مطابق صوبے میں پتنگ بازی پر پابندی مگر شاہدرہ کے علاقے میں پابندی نظر نہیں آئی ، پابندی کے باوجود جمعہ کے روز شاہدرہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پتنگوں سے آسمان پر بسنت کا سماں بنا رہا ، اہلیان علاقہ کی اپیل پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو پتنگ بازی رکوانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے  پنجاب حکومت نے بسنت کے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے باقاعدہ تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔ پنجاب بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں بسنت منانے سے متعلق تیاریوں کی رپورٹ تھی۔ کچھ افراد فروری کے دوسرے ہفتے بسنت منانا چاہتے تھے۔ پنجاب حکومت ایکشن لیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer