سعدیہ خان: لاہور کا موسم خشک رہا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ ہفتے بھی لاہور کا موسم خشک رہے گا، درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں چھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، سورج نکلنے کی وجہ سے پارہ 21 تک جا پہنچا۔رات کے اوقات میں پارہ 8 رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موسم بدلنا شروع ہوگیا ہے، خنکی میں بھی کمی رونما ہورہی ہے، فروری کے مہینے میں پارہ بڑھے گا، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث لاہور کہ فضا میں قدرے بہتری دیکھنے میں آئی، ائیر کوالٹی انڈکس 150 ریکارڈ کیا گیا۔