ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے 800 سکولوں میں انصاف آفٹر نون سکول پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، اس پروگرام میں لاہور کے 58 سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرح خواندگی میں اضافے اور بچوں کی سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے انصاف آفٹر نون پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، پروگرام کے تحت صوبے کے 800 سکولوں میں آفٹرنون کلاسز شروع کی جائیں گی، ان میں لاہور کے 58 سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔

 پروگرام کے مطابق پرائمری سکولوں میں سہ پہر کے اوقات میں ایلیمنٹری کلاسز کا آغاز کیا جائے گا، ایلیمنٹری سکولز میں سہ پہر کے اوقات میں ہائی کلاسز ہوں گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انصاف آفٹر نون پروگرام کے ذریعے کم بجٹ میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے سکولوں میں 3 لاکھ 84 ہزار بچوں کے داخلوں کا ہدف دے دیا، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو مذکورہ داخلوں کا ہدف 5 ماہ میں حاصل کرنا ہوگا۔

واضح رہےکہ لاہور کے سکولوں میں پہلے ہی سوا چھ لاکھ طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں،شہر میں کورونا کے باعث تاحال 20 ہزار بچوں کے سکول چھوڑ جانے کی رپورٹ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer