ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلال سعید نے خاتون پر تشدد کی انوکھی منطق پیش کردی

بلال سعید نے خاتون پر تشدد کی انوکھی منطق پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلال سعید کا کہنا ہے کہ بھائی نے میرے گھرکی حالت خراب کی، برداشت نہ کرسکا۔ گلوکار نے بھابی پر ہاتھ اٹھانے کو بھی جائز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار بلال سعید بھائی اور بھابھی کو سرِعام مارنے کے بعد نیا موقف سامنے لے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا بھائی نے گھر کی حالت خراب کردی، جس پر انہیں غصہ آگیا۔ بلال سعید کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی کی عزت کرتا ہوں لیکن میرے گھر کو خراب کیا جا رہا تھا۔

بلال سعید نے اپنے گھر کے سامان کی خرابی کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔

 یاد رہے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگلوکار بلال سعید کی لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید لڑکے اور لڑکی کو گھونسوں اور لاتوں سے ماررہے ہیں جبکہ ڈولفن اہلکار بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔