کشمیر دنیا کا بڑا قبرستان بن رہا ہے:مشعال ملک

کشمیر دنیا کا بڑا قبرستان بن رہا ہے:مشعال ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:حریت رہنما یاسرملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پھر عالمی برادری سے کشمیریوں کو ان کا حق دینےکا مطالبہ کردیا۔

 انہوں نے دنیا پر واضح کیا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیری نوجوان غائب کیے جارہے ہیں۔بھارتی خون سرکار عبرت کا نشان بنے گی۔دنیا کا واحد خطہ کشمیر ہے جو د نیا کا بڑا قبرستان بن رہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ مودی کی خونی سرکار پورے خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے، کشمیریوں کو آزادی حق دیا جائے۔

دوسری جانب شبلی فراز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یکجہتی شہیدوں اور آزادی کی نعمت سے محروم لوگوں کی قربانیوں کا اعتراف ہے، انڈیا یو این کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے جو اقدام کیا گیا اس سے پورا کشمیر سراپا احتجاج ہے، ڈیڑھ سال سے پورے ایک خطے کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے موثر طریقے سے عالمی سطح پر کشمیر کی آواز اٹھائی، کشمیر میں خواتین کی عصمت دری اور نوجوانوں کو اغوا کیا جا رہا ہےیہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔آزاد کشمیر 50 سال سے زائد کی جدو جہد ہے، جسے پرامن طریقے سے کشمیری بھائیوں نے آگے بڑھایا، کشمیری بہن بھائی پاکستان کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولے، کشمیریوں کی سیا سی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرتے رہیں گے۔