(عرفان ملک)ہربنس پورہ کے علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ سے راہگیر خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں دو گروپوں میں معمولی تلخ کلامی کے بعد لڑائی بڑھ گئی، جس کے بعد دونوں گروپوں نے اپنے اپنے ساتھیوں کو بلا لیا، اسی دوران اشرف نامی شخص نے گولی چلا دی جس سے لڑنے والے افراد تو محفوظ رہے تاہم راہگیر پچاس سالہ خاتون کی ٹانگوں میں گولیاں لگ گئیں، زخمی خاتون کو مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موقع پر پہنچ کر دونوں پارٹیوں کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔