(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتحادی کہیں نہیں جا رہے مایوسی اپوزیشن کا مقدرہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے حکومت اور اتحادیوں کے درمیان معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برداران کی جمہوری اور مثبت سوچ ہے دونوں کے درمیان معاملات حل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور اتحادی ملکی مفادکے تحفظ کیلئے متحد ہیں۔ چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے خاتمے کا ہر روز نیا خواب دیکھ رہی ہے مگر وہ خواب ہی رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات دور ہوجائیں گے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔