ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کب ریٹائر ہورہے؟

لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کب ریٹائر ہورہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)چیف جسٹس مامون رشید شیخ سمیت 13 ججز رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےچیف جسٹس مامون رشید شیخ سمیت 13 ججز رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے،چیف جسٹس مامون رشید شیخ سمیت لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز اور ضلعی عدلیہ کے 11 سیشن ججز شامل ہیں، چیف جسٹس مامون رشید شیخ آئندہ ماہ 18مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے،وہ  لاہور ہائیکورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس  بن ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مجاہد مستقیم احمد 24 اپریل کو ،رجسٹرار ہائیکورٹ اشتر عباس،جج سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور محمد اعظم اگلے ماہ 4 مارچ کو ریٹائر ہوں گے، جج پنجاب سروس ٹربیونل محمدقاسم 9اپریل،جج سپیشل کورٹ سینٹرل راولپنڈی ناصربیگ 11جون کو ریٹائر ہوں گے،پرزائڈنگ آفیسر پنجاب اپلیٹ ریونیو اتھارٹی جمیل احمد 2اگست  کوریٹائر ہوں گے ۔

سیشن جج صارف عدالت عبدالحفیظ 13اگست کو ریٹائر ہوں گے، اسپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ لاہور عبدالقیوم خان 17 اگست کو ریٹائر ہوں گے،سینئر سپیشل جج انٹی کرپشن لاہور بہادر علی خان یکم ستمبر کو ریٹائر ہوں گے،سپیشل جج انٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد راناآفتاب احمدخان بھی رواں سال 31 اکتوبرکو ریٹائر ہوں گے،رجسٹرار لاہورہائیکورٹ اشتر عباس رواں سال 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے جج صارف عدالت سرگودھا ملک خضر حیات 30نومبر کو ریٹائر ہوں گے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام 31 دسمبر 2020 کو ریٹائر ہوں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس مامون رشید شیخ نے رواں سال کے آغاز سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منتخب ہوئے، جسٹس مامون رشید شیخ 2 ماہ  17 دن چیف جسٹس ہائیکورٹ رہیں گے،ان کی مدت آئندہ ماہ 18مارچ کو پوری ہورہی ہے،سابق چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھےجس کے بعد جسٹس مامون رشید شیخ لاہور ہائیکورٹ کے نئے جج بنے ۔

ہائیکورٹ کے ججز کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 62 برس ہے جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کیلئے یہ حد 65 برس ہے،جسٹس مامون رشید شیخ 18 مارچ 2020 کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer