ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبڈی ورلڈکپ 2020، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

کبڈی ورلڈکپ 2020، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: کبڈی ورلڈکپ 2020، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری، کھلاڑیوں کی بھرپور ڈنٹ بیھٹکیں، کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ عوام ٹیم کو سپوٹ کرنے سٹیڈیم ضروری آئیں،  ڈنٹ لگاتے، اوٹھک بیٹھک کرتے یہ جوشیلے جوان ہیں قومی کبڈی ٹیم کے جو ان دنوں پنجاب سٹیڈیم میں ورلڈکپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

لمبے چوڑے مضبوط اعصاب کے مالک کبڈی کھلاڑیوں کو کوچز حریفوں کو چت کرنے کے لیے داؤ پیچ آزمانے کے گر بھی خوب سکھا رہے ہیں۔ کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین کہتے ہیں ورلڈ کپ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں عوام قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے سٹیڈیم کی رونق بڑھائیں۔

کبڈی کے عالمی میلے کے لیے پنجاب اسٹیڈیم میں بھی تزین و آرائش، رنگ روغن کا کام تیزی سے جاری ہے، کبڈی میلہ نو فروری سے شروع ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer