(فہدعلی) مغلپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈاکے، چوریاں عروج پرہیں، انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے، پولیس کی کارکردگی بھی غیر تسلی بخش نظر آرہی ہے، پولیس معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،سکیورٹی ادارے اس حوالے سے موثر پالیساں تو بناتے ہیں مگر ان میں چھپی کچھ کالی بھیڑیں ان قوانین کی دھجیاں اُڑا رہی ہیں،شہر میں مشکوک افراد دندناتے پھر رہے ہیں۔
مغلپورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 20 سالہ عرفان موقع پر جاں بحق ہوگیا،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔