ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ملازمین کیلئے چونکا دینے والی خبر

 ریلوے ملازمین کیلئے چونکا دینے والی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) محکمہ ریلوے نے ملازمین کی پینشن اخراجات وفاق کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا،ریلوے سسٹم میں 1لاکھ 22ہزار 648 پینشنر موجودہیں۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ ریلوے نےملازمین کی پینشن اخراجات وفاق کےسپردکرنےکافیصلہ کرلیا، ریلوےبجٹ کا34فیصدپینشن پرصرف ہوتا جبکہ باقی حکومت برداشت کرتی ہے،ریلوےخزانےپرپینشن کی مدمیں سالانہ اخراجات33ارب سےزائدہیں،ریلوے سسٹم میں 1لاکھ 22ہزار 648 پینشنر موجودہیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پینشن پربڑےاخراجات صرف ہونےسےریلوےکوآپریشنل مسائل کا سامنا ہے، گزشتہ5برسوں میں پینشن میں14ارب95کروڑ60لاکھ روپےاضافہ ہوا، مالی سال 15-2014 میں پینشن ساڑھے 16ارب روپے تھی،مالی سال19-2018میں پینشن بڑھ کرساڑھے31ارب تک جاپہنچی۔

دوسری جانب وزیرریلوےنےپینشن کیس ای سی سی میں پیش کرنےکافیصلہ کیا، 5سالوں میں حکومت کی سبسڈی میں صرف2ارب کااضافہ ہوا، 2022تک ریلوےمیں5049پینشنرزکامزیداضافہ ہوگا، حکومت ریلوےکوپینشن کی مدمیں39ارب سالانہ سبسڈی دےرہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer