ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں محمد نوازشریف کی خرابی صحت پر شہبازشریف کا بیان

میاں محمد نوازشریف کی خرابی صحت پر شہبازشریف کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کےصدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف کا میاں محمد نوازشریف کی صحت کےحوالےسےکہناہےکہ سابق وزیراعظم ابھی تندرست نہیں،ان کی صحت غیرمستحکم ہے۔
مسلم لیگ ن کےصدرمیاں شہبازشریف نےمیاں نوازشریف کی صحت کےحوالےسےکہاہےکہ پیچیدہ نوعیت کی متعدد جان لیوا بیماریاں لاحق ہونے کی بناءپر میاں نوازشریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے،عارضہ قلب کی بناءانہیں پہلےبھی دومرتبہ اوپن ہارٹ سرجری سمیت متعدد قسم کےعلاج کےعمل سے گزرنا پڑا۔

انہوں نےکہاکہ معالجین نے میاں نواز شریف کےدل کی شریانوں،خون کےبہاؤ میں رکاوٹ اوردل کے بڑے حصےکے شدید متاثر ہونےکا انکشاف کیا ہے۔
میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ میاں نواز شریف کی صحت کی غیرمستحکم صورتحال کے پیش نظرمریم نوازکو اپنے والد کےپاس لندن جانے کی اجازت دی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer