ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیتھڈرل چرچ میں یوم یکجہتی کشمیر پر دعائیہ تقریب

 کیتھڈرل چرچ میں یوم یکجہتی کشمیر پر دعائیہ تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) کیتھڈرل چرچ مال روڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈین آف لاہور کیتھڈرل چرچ پادری شاہد معراج کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملہ پر پوری قوم متحد ہے، کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مال روڈ پر واقع کیتھڈرل چرچ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریب کی قیادت ڈین آف لاہور کیتھڈرل چرچ پادری شاہد معراج نے کی۔تقریب میں کشمیر کی آزادی کے ساتھ پاکستان کی سالمیت و ترقی اور دنیا میں امن وامان کیلئے بھی دعا کرائی گئی، تقریب میں خواتین و بچوں سمیت مسیحی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پادری شاہد معراج کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 شاہد معراج کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف اقوام عالم کو آواز بلند کرنا ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer