ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی کشمیر یو ں سے یکجہتی کیلئے یک زبان

سول سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی کشمیر یو ں سے یکجہتی کیلئے یک زبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: سول سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی کشمیر یو ں سے یکجہتی کیلئے یک زبان-ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی کی قیادت میں سول سیکرٹریٹ سے تمام محکموں کی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی، ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
محکمہ خزانہ،محکمہ ہائرایجوکیشن،محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی سمیت تمام محکموں کےملازمین نےسول سیکرٹریٹ سےاستنبول چوک تک ریلی نکالی۔ ریلی میں سینکڑوں ملازمین نےشرکت کی۔ ریلی کےشرکاءنےبینرز،پلے کارڈاورکشمیری و قومی پرچم اٹھارکھے تھے۔


سول سیکرٹریٹ ڈرائیورزایسوسی ایشن کےصدرصاحب خان نےریلی سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ کشمیرکوفوری آزادکروایاجائےسرحدیں کھول دی جائیں ہم کشمیرکوخودآزادکروالیں گے،ہندوکےمظالم مذمت سےنہیں بلکہ ہندووں کی مرمت سے بند ہوں گے


سول سیکرٹریٹ ایمپلائزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری غلام غوث کی سربراہی میں ملازمین ریلی میں شریک ہوئے۔ غلام غوث کا کہنا تھاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے۔ مودی سرکار یاد رکھے وہ اب زیادہ دیرکشمیر کو اپنے تسلط میں نہیں رکھ سکتے، کشمیری جوان بیدار ہوچکے ہیں۔


ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کے دن پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور ان شاء اللہ وہ بہت جلد آزادی کا سورج دیکھیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer