(وقاص احمد) شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں دوران ڈکیتی ڈاکووں نے مزاحمت پر شہری کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری حسن سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکووں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔