(جمال الدین جمالی) سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کیلئے چار نرسز ڈیوٹی سرانجام دینے لگیں۔
سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی میں عملے کی شدید قلت سے نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایمرجنسی میں مریضوں کی دیکھ بھال نہیں ہو رہی۔ پانچ دن سے سٹاف کا کمی کا سامنا ہے۔ نرسنگ سٹاف انچارچ مسز نجم کا کہنا تھا چار نرسز سے ایمرجنسی وارڈ کا نظام نہیں چلتا ۔ 12 سٹاف نرسز کی جگہ اس وقت صرف چار نرسز ڈیوٹی پر ہیں۔
مریضوں کے لواحقین ہم سے بدتمیزی کر رہے ہیں چار نرسز ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج بھی میڈیکل ایمرجنسی وارڈ کیلئے ڈیوٹی روسٹر میں آٹھ نرسز کے نام شامل ہیں مگر ان میں سے چار نرسز تین تین ماہ کی چھٹی پر ہیں جو نرسز تین ماہ کی چھٹی پر ہیں ان کا نام بھی ڈیوٹی روسٹر میں شامل کر دیا گیا۔