( قذافی بٹ ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تبدیلی سرکار کشمیریوں کو ہی بھول گئی، سرکاری سطح پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کسی بھی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔
یوم یکجہتی کشمیر ڈے پر تبدیلی سرکار نے کشمیریوں کو ہی بھلا دیا، سرکاری سطح پر پنجاب حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جاسکا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محض بیان جاری کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی خانہ پوری کی۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ویڈیو پیغام پر ہی اکتفا کیا اور اسلام آباد چلے گئے۔ سینئر وزیر سمیت کسی بھی صوبائی وزیر کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔