( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کے ایکسٹرا رول کرنے والے سینئر اداکار خاور بٹ انتقال کرگئے، میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار خاور بٹ اچانک طبیعت خراب ہونے پر انتقال کر گئے۔ آج صبح اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
ان کی نماز جنازہ انار کلی مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ خاور بٹ نے لالی وڈ انڈسٹری میں 40 سال ایکسٹرا رول جبکہ 400 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی عمر 70 برس تھی۔