ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس ہائیکورٹ کا خواتین ججز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا فیصلہ

چیف جسٹس ہائیکورٹ کا خواتین ججز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار شمیم خان کا ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین ججز سے خطاب کا فیصلہ، چیف جسٹس کل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے پہلی مرتبہ صوبہ بھر کی خواتین ججز سے ویڈیو خطاب کریں گے۔

چیف جسٹس نے صوبہ بھر کے سیشن ججز کو خواتین جوڈیشل افسران سے خطاب کے لئے انتظامات کی ہدایت کردی ہے، سیشن ججز کو خواتین جوڈیشل افسران کے لئے تحصیل کی سطح ویڈیو خطاب سننے کے لئے انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 چیف جسٹس خواتین سول ججز، سینئر سول ججز، ایڈیشنل سیشن ججز اور سیشن ججز سے خطاب کریں گے اور خواتین ججز کا انصاف کی فراہمی میں کردار کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔

 چیف جسٹس کے خطاب کے موقع پر سینئر جج جسٹس مامون رشید شیخ اور ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نذیر گجانہ بھی موجود ہوں گے۔