ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متعلق اچھی خبر

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متعلق اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) اورنج لائن ٹرین چلے نہ چلے تعمیراتی کام چلے گا، جی پی او انڈر گراؤنڈ سیکشن کے چار داخلی اور خارجی راستوں کی تعمیر کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے انڈر گراؤنڈ سیکشن پر سول کنسٹرکشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انڈر گراؤنڈ سیکشن کے داخلی اور خارجی راستوں کا تعمیراتی کام 80 فیصد تک مکمل کرلیا گیا ہے۔ انڈر گراؤنڈ سیکشن پر نیشنل بینک، ہائیکورٹ، پی ٹی سی ایل بلڈنگ اور پاکستان کیبل چوک پر راستے تعمیر کیے جارہے ہیں۔

بینکنگ کورٹ کے قریب ایمرجنسی ایگزٹ بنایا جارہا ہے، شہری داخلی اور خارجی راستوں کو استعمال کرکے انڈر گراؤنڈ سیکشن میں داخل ہوسکیں گے۔ تعمیراتی کمپنی حبیب کنسٹرکشن کی جانب سے کام مکمل کیا جارہا ہے جبکہ باقی کام بھی اپریل سے قبل مکمل کرکے پورا سیکشن چائینیز کے حوالے کردیا جائے گا۔