یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تصویری نمائش

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تصویری نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رضا ) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے الحمرا آرٹس کونسل میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو دکھایا گیا۔

 الحمرا آرٹ کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ویلفیئر اور پاپولیشن ہاشم ڈوگر نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے، بھارت نے کشمیر پر بہت مظالم ڈھائے ہیں، دوسری جنگ عظیم کے بعد کشمیر میں صرف ایک لاکھ سے زائد معصوم مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔

تصویری نمائش میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹ کونسل اطہر علی خان سمیت  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر بہت سے مظالم ڈھائے ہیں اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔