شہید بھٹو نے پارٹی کی بنیاد کشمیریوں کی آزادی پررکھی تھی: پی پی پی

شہید بھٹو نے پارٹی کی بنیاد کشمیریوں کی آزادی پررکھی تھی: پی پی پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: شہید بھٹو نے پارٹی کی بنیادکشمیریوں کی آزادی پررکھی تھی۔ پیپلزپارٹی ہرطریقےسےکشمیریوں کیساتھ ہے۔ بھٹو نے کہا تھا کشمیرکیلئےہزاروں سال جنگ کرینگے۔ موچی گیٹ پر بھٹوشہیدنےپاکستان کی راہ کاتعین کیا۔

 ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں خورشید شاہ، یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویز اشرف اورقمرزمان کائرہ نے موچی گیٹ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا شہید بھٹو نے پارٹی کی بنیادکشمیریوں کی آزادی پررکھی تھی، کشمیرکاہربچہ پیپلزپارٹی کویادکرتاہے۔ موجودہ حکمرانوں نے کشمیرکازکیساتھ غداری کی۔ حکمرانوں نےیواین اومیں مسئلہ کشمیرپرایک بھی جملہ نہیں بولا، موجودہ حکمران  سعودی شہزادوں کےسامنےگھٹنےٹیکتےہیں۔

 سعودی عرب سےواپس آکرسیالویوں کےگٹھنےپکڑتےہیں، انکا مزید کہنا تھاکہ ایک ہی اصول ہے کہ کمزورکوسانس نہ لینےدو، طاقتورکےسامنےسانس نہ لو"،اب سزا نظر آ رہی ہےاس لئے عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھاکہ انہوں نےعدلیہ کوسافٹ ٹارگٹ سمجھ لیاہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی ہرطریقےسےکشمیریوں کیساتھ ہے۔ 

 قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ بھٹو نے کہا تھا کشمیرکیلئےہزاروں سال جنگ کرینگے، کشمیرکی بات کرنےکیلئےیہ سیاستدان تیارنہیں ہوتے۔ جبکہ پاکستان کشمیرکےبغیرمکمل نہیں، انشااللہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں آزادی کاسورج طلوع ہوگا۔

صدر پیپلز سنٹرل پنجاب قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موچی گیٹ پر بھٹوشہیدنےپاکستان کی راہ کاتعین کیا، اسی جگہ آئین کی بنیادرکھی، بھٹوشہیدنےبتایا دولت کی منصفانہ تقسیم ہی نظریہ پاکستان ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب جب گرتےہیں تومیثاق جمہوریت یادآتاہے، آصف زرداری نے92فیصدمیثاق جمہوریت پرعمل کردیا، میاں صاحب آپ کےحصےکاکام رہتاہے۔