مال روڈ پر مسلم لیگ ن کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی نکالی گئی

مال روڈ پر مسلم لیگ ن کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی نکالی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عمراسلم: مال روڈ پر مسلم لیگ ن کےزیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اوروفاقی وزیرتجارت پرویز ملک کا کہنا ہے کہ مود ی سرکار جان لے وہ کشمیر کو فتح نہیں کر سکتی، خواجہ عمران نذیر بولے کشمیریوں کو ان کے حقوق دلو کر رہیں گے، شائستہ پرویز ملک نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےزیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی کےجلسےسےخطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق کاکہنا تھاکہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دیناپڑےگا۔

وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک نےبھی کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کوان کےحقوق دلوا نے کے لیے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ شائستہ پرویز ملک کاکہناتھاکہ پاکستانی خواتین کشمیری خواتین کےساتھ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ احمدحسان کاکہناتھاکہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہےاوررہےگا۔ میئرلاہورکرنل ریٹائرڈمبشرجاوید کا کہنا تھا کہ سب کی ایک آواز ہے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کرتےہوئےلیگی رہنماوں کاکہناتھاکہ یوم یکجہتی کشمیر کےموقع پرپوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے۔ کشمیربنےگاپاکستان کےنعرےتوکئی سالوں سےسن رہے ہیں لیکن اگرواقعی کشمیرکوپاکستان کاحصہ بناناہےتوحکومت وقت کواس کےلیےعملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔