بینظیر بھٹو اسلامک کانفرنس میں کشمیری قیادت کو ساتھ لے کر گئیں:منظور وٹو

بینظیر بھٹو اسلامک کانفرنس میں کشمیری قیادت کو ساتھ لے کر گئیں:منظور وٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: منظور وٹو نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی زندہ جاوید پارٹی ہے۔ آج کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے۔ بینظیر بھٹو اسلامک کانفرنس میں کشمیری قیادت کو ساتھ لے کر گئی۔

پیپلز پارٹی نے آج یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے موچی گیٹ گراؤنڈ لاہور میں پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی زندہ جاوید پارٹی ہے۔ آج کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے۔ بینظیر بھٹو اسلامک کانفرنس میں کشمیری قیادت کو ساتھ لے کر گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی۔ کشمیریوں کی جدوجہد ستر سال سے جاری ہے۔ اب یہ جدوجہد کشمیریوں کی نئی نسل میں منتقل ہو گئی ہے۔

جلسے میں لاہور سمیت کشمیر، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سے پارٹی جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پنڈال میں جیالوں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔ ہر طرف پارٹی ترانوں کی گونج تھی، نئے ترانے نے بھی جیالوں کا لہو گرمایا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماوں کیلئے جلسہ گاہ میں ستر فٹ لمبا، چوبیس فٹ چوڑا اور دس فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا۔ لاہور کے تمام راستوں پر پارٹی بینرز اور پرچموں کی بہار رہی۔ آصف زرداری کو شیروں کا شکاری، تاج پوش بادشاہ اور پہلوان دکھا کر جیالوں نے اپنے قائد سے محبت کا منفرد اظہار کیا۔ جلسے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے 300 سے زائد کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی۔ موچی گیٹ کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے تھے۔ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک کیلئے متبادل روٹس بھی بتا دیئے گئے تھے۔

جلسے سے سابق صدر آصف زرداری، خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ سمیت پارٹی کے دیگر خطاب کریں گے اور مخالفین پر تنقید کے نشتر چلائیں گے۔