ایڈووکیٹ جنرل آفس ملازمین کی جوڈیشل الاؤنس بحال نہ ہونے پراحتجاج کی دھمکی

ایڈووکیٹ جنرل آفس ملازمین کی جوڈیشل الاؤنس بحال نہ ہونے پراحتجاج کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ایڈووکیٹ جنرل آفس کےملازمین کو 30فیصد جوڈیشل الاؤنس نہ دینےکا معاملہ، ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین نے 7 فروری کو جنرل ہاوس اجلاس اور 12فروری سےدوبارہ دھرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل آفس کےصدرمحمد منشاءکی زیرصدارت اجلاس طلب کیاگیا ہے۔ جس میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کےتمام ملازمین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں 12فروری کواحتجاج، اوردھرنےکااعلان کیاجائےگا۔  اپیکا ایڈووکیٹ جنرل آفس محمد منشاء کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانیوں کےباوجودالاؤنس نہیں دیاجارہا، ان کاکہنا تھاکہ اگر11فروری تک جوڈیشل الاؤنس بحال نہ ہواتو دوبارہ بھرپوراحتجاج اوردما دم مست قلندرہوگا۔