ریٹی گن روڈ : گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول میں کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب

ریٹی گن روڈ : گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول میں کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، ایم این اے کرن ڈار کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گی ۔

ریٹی گن روڈ پر واقع گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول میں یوم یکجہتی کشمیر کےسلسلے میں ہونے والی تقریب میں ایم این اے کرن ڈار نے خصوصی شرکت کی ۔ سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیرگورائیہ ، ڈی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملک احسان ، سینئر ہیڈ ماسٹر سید عبدالواحد اورسکول سربراہان کی بڑی تعدادموجود تھی ۔ کرن ڈار نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے ظلم وستم کو فوری بند کرے۔