شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں پھر اضافہ

شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، برائلر مرغی کا گوشت سات روپے فی کلوگرام مزید مہنگا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سات روپے اضافے کے بعد ں برائلر گوشت دوسو تیرہ روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زندہ برائلر پرچون میں ایک سو سینتالیس روپے فی کلوگرام فروخت ہوا، تھوک میں اسکی قیمت ایک سو اکتالیس روپے ریکارڈ کی گئی۔

شہریوں نے مرغی کے گوشت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہیں، اگر یونہی تسلسل کیساتھ برائلر مرغی بھی مہنگی ہوتی رہی تو ان کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر ے ۔