مغلپورہ: کارخانہ سے 40 سالہ شخص کی گلہ کٹی لاش برآمد

مغلپورہ: کارخانہ سے 40 سالہ شخص کی گلہ کٹی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) مغلپورہ میں کارخانے سے چالیس سالہ شخص کی گلا کٹی لاش برآمد، جائے وقوعہ سے خون آلود چاقو بھی برآمد ہوا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر د یں ۔

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔۔کارخانے سے ندیم اقبال نامی مزدور کی گلاکٹی لاش برآمد ہوئی، جائے وقوعہ پر خون آلودچاقو موجودتھا ۔۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے باوجود فیکٹری مالک نے بجلی کا کام کرانے کیلئے ندیم کو بلایا،  ندیم آٹھ بجے فیکٹری میں آیا تھا جس کے بعد آنے والے مزدور نے دیکھا تو ندیم خون میں لت پت پڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے آلہ قتل سمیت فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں، ندیم کےساتھ کام کرنے والے دیگر ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے، مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکیں گے۔