مال روڈ پر مسلم لیگ(ن)کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

مال روڈ پر مسلم لیگ(ن)کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مال روڈ پر مسلم لیگ ن کےزیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اوروفاقی وزیرتجارت پرویز ملک نے کہا کہ  مود ی سرکار جان لے وہ کشمیر کو فتح نہیں کر سکتی،خواجہ عمران نذیر بولے کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوائیں گے، شائستہ پرویز ملک کا بھی کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی ۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈپرمسلم لیگ( ن)کےزیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی کےحوالےسےجلسےسےخطاب کرتےہوئےوفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ کشمیریوں کوحق خودارادیت دیناپڑےگاجبکہ وفاقی وزیرتجارت پرویز ملک نےبھی کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرکاکہناتھاکہ کشمیریوں کوان کےحقوق دلواکررہیں گئےجبکہ شائستہ پرویز ملک کاکہناتھاکہ پاکستانی خواتین کشمیری خواتین کےساتھ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ احمدحسان کاکہناتھاکہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہےاوررہےگاجبکہ مئیرلاہورکرنل رمبشرجاویدکاکہناتھاکہ ہم سب کی ایک آوازہےکشمیربنےگاپاکستان۔

کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کرتےہوئےلیگی رہنماوں کاکہناتھاکہ یوم یکجہتی کےموقع پرپوری پاکستانی قوم اپنےکشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے۔

کشمیربنےگاپاکستان کےنعرےتوکئی سالوں سےسن رہے ہیں لیکن اگرواقعی کشمیرکوپاکستان کاحصہ بناناہےتوحکومت وقت کواس کےلیےعملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔