شہر میں دھوپ کا راج برقرار،آئندہ موسم ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان

شہر میں دھوپ کا راج برقرار،آئندہ موسم ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) لاہور شہر میں دھوپ کا راج برقرار، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری سے شروع ہونے والا دھوپ کا راج آج بھی برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 اور کم سے کم 7ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے,صبح کےوقت ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصداور رفتار 2کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔