پیپلز پارٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج لاہور میں جلسہ کرے گی

 پیپلز پارٹی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج لاہور میں جلسہ کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) پیپلز پارٹی آج یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے لاہور میں پاور شوکا مظاہرہ کرے گی، موچی گیٹ باغ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، پنڈال سج گیا، جیالوں کا جوش و خروش عروج پر ہے، آصف علی زرداری جیالوں کا لہو گرمائیں گے،ہر طرف پارٹی ترانوں کی گونج ہے, نئے ترانے نے بھی لہو گرما دیا۔

تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ باغ جلسہ گاہ میں ستر فٹ لمبا، چوبیس فٹ چوڑا اور دس فٹ اونچا سٹیج تیاراور کرسیاں لگا دی گئیں,  پارٹی قیادت کے قد آور پینا فلیکسز سے پنڈال کو سجا دیا گیا,  تمام راستوں پر پارٹی پرچموں کی بہار ہے، علاقے کو پارٹی رنگوں سے بھی رنگ دیا گی,  ہورڈنگز میں آصف زرداری کو شیروں کا شکاری، تاج پوش بادشاہ اور پہلوان دکھا کر جیالوں نے اپنے قائد سے محبت کا منفرد اظہار کیا ہے, جلسے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے 300 سے زائد کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے,  موچی گیٹ کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دئیے گئے, شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک کیلئے متبادل روٹس بھی بنا دیئے گئے۔

پیپلز پارٹی کے لاہور جلسے کیلئے پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے جلسے میں 1500 سے زائد اہلکار تعینات ہونگے۔

جلسے سے سابق صدر آصف زرداری، خورشید شاہ، اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ سمیت پارٹی کے دیگر خطاب کریں گے اور مخالفین پر تنقید کے نشتر چلائیں گے۔

 سابق صدر آصف علی زرداری کچھ دیر میں بلاول ہائوس سے موچی گیٹ کیلئے روانہ ہوں گے, سیکیورٹی الرٹ ہوگئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں آئے ننھے بچوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں۔