سردار کنول جیت سنگھ جی کی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: غیر ملکی ایجنٹ ڈاکوؤں کی نوسربازی کا شکار ہونے والی سکھ فیملی نے اپنا چھنا ہوا سامان واپس ملنے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے بعد  اظہارِ تشکر کے لئے آج  چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات  کی۔ کورو کشیتر ہریانہ، بھارت سے یاتراؤں کے لئے آئی ہوئی مہمان سکھ فیملی کے ارکان نےملزمان کی جلد گرفتاری، رقم اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
سکھ فیملی کے سربراہ سردار کنول جیت سنگھ جی نے پنجاب پولیس اور سیف اٹی اتھارٹی کے اہلکاروں  کی پیشہ وارانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب حکومت نے جس طرح ہمارا خیال رکھا اسکی مثال نہیں ملتی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور انکو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں گے مستقبل میں ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں سکھ یاترا بکنگ پورٹل کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی حاصل کر سکتے ہیں۔