ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس نےماں کی گود سے بچی چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتارکرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں کی گود سے بچی چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم تنویر نے آج صبح راہ گیر خاتون سے اس کی 2 سالہ بیٹی چھینی تھی، خاتون کے شور مچانے پر گشت پر مامور اہلکاروں نے تعاقب کے بعد ملزم کو پکڑ لیا، 

2 سالہ انوشہ ضروری قانونی کارروائی کے بعد والدہ کے حوالے کر دی گئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

بروقت کارروائی پر ایس پی سٹی نے ایس ایچ او مستی گیٹ اور ٹیم کو شاباش دی۔