متوسط طبقہ پھل خریدنے سےگریزپا

متوسط طبقہ پھل خریدنے سےگریزپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: پھلوں کی زائد نرخ میں فروخت کا سلسلہ جاری ، متوسط طبقہ پھل خریدنے سےگریزپا، پھل فروش سیب، کیلا ،امروداوردیگرپھل سرکاری قیمت کی بجائے من مانےریٹ پربیچ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیب کی سرکاری قیمت 190 روپے ہےلیکن اوپن مارکیٹ میں 210 روپےکلو میں فروخت ہونے لگاہے۔اسی طرح کیلا سرکاری قیمت 120 کی بجائے  125 روپےدرجن، امرود135کی بجائے170 روپے، انار 555کی بجائے600روپےمیں بیچاجارہاہے۔ دوسری جانب انگور 330کی بجائے 345 روپے، کھجور 470 کی بجائے500 روپے اور کنو سرکاری قیمت 100کی بجائے120روپےکلومیں فروخت ہورہاہے۔

 شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی سے پھلوں کی سرکاری قیمتوں پر عمل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔