افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف کیس، سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

 افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف کیس، سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری: افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف کیس، سپریم کورٹ نے یکم دسمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے وفاق،صوبائی حکومتوں اور اپیکس کمیٹی کو نوٹس جاری کر دیا گیا، سپریم کورٹ نے معاونت کیلئے اٹانی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ 

سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق نگران حکومت کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق نگران حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ وہ افغان مہاجرین کو بے دخل کرے، درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن چار کی نشاندہی کی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی تشریح کے مقدمات کی سماعت کم از کم پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔