(شہزاد خان ابدالی)یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قلت سے شہر کے غریب طبقے کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔
شہر کے مضافاتی علاقوں کی آبادیوں کے نزدیک بنائے گے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سپلائی چین برقرار نہ رہنے سے غربا پریشان ہو گئے۔
اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی فرق ختم ہوگیا،یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی 155 اور اوپن مارکیٹ میں 135 سے 140 روپے فی کلوگرام بک رہی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کے چاول 350 اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر 420 روپے فی کلوگرام بک رہے ہیں،اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی قیمتوں میں بھی فرق ختم ہوگیا۔10 کلوگرام کا تھیلا 1420 اور اوپن مارکیٹ میں 20 کلو 2800 روپے کا ہے۔