ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت یکدم گر گئی،ریکارڈ کمی

سونے کی قیمت یکدم گر گئی،ریکارڈ کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئےاچھی خبر آ گئی،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کی ہوئی ہے۔

 پاکستان میں سونے کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 98 ہزار 917 روپے ہے،اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے اور 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار539 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد  سونے کی قیمت 2 ہزار36 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافےسے 2074 ڈالر فی اونس رہی۔