(ویب ڈیسک) سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ صاحبزادہ نذیر سلطان انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ نذیر سلطان کی میت کو لاہور سے حلقہ دربار سلطان باہو (گڑھ مہاراجہ ) لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ صاحبزادہ نذیر سلطان، ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کے والد ہیں، مرحوم نذیر سلطان سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ بھی رہے۔