ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی ہلچل! حکومتی اتحادی نے بڑا انکشاف کر دیا

PDM
کیپشن: PDM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب اور پختونخوا کی اسمبلیاں ٹوٹ بھی جائیں تو وفاق اور دیگر صوبوں کی اسمبلیاں برقرار رہے گی ۔

 حکومتی اتحادی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بڑا انکشاف کردیا سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کی سینیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو   میں کہنا تھا کہ آئین میں یہ کہیں بھی نہیں لکھا کہ تمام صوبوں اور وفاق کے انتخابات ایک ساتھ ہوں، ماضی میں بھی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ قومی اسمبلی تحلیل ہوئی مگر صوبائی اسمبلیاں برقرار رہیں۔

آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ غلام اسحاق خان نے نواز شریف کی وفاقی حکومت ختم کردی تھی لیکن صوبائی اسمبلیوں کو نہیں توڑا تھا۔ایسا تو بھارت میں بھی ہوتا ہے کہ وہاں ریاستوں میں الگ الگ الیکشن ہوتے ہیں اور اگر پنجاب، خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل بھی کردی جائیں تو وفاق و دیگر صوبوں کی مدت پوری کریں گی۔

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت معیشت ہےاوراس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے سیاسی کشیدگی کو ایک طرف کرکے ملک کے لئے سوچنا ہوگا، سیاست ہوتی رہتی ہے، اگلے سال انتخابات ہوجائینگے، جسے اکثریت ملی وہ حکومت بنالے گا۔

دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مسائل سنگین ہورہے ہیں۔بجلی اور پٹرول کی قیمتیں حد سے تجاوز کر چکی ہیں ،بجلی تو سردیوں میں بھی میسر نہیں جبکہ گیس کا تو نام و نشان نہیں رہا۔ان بنیادی مسائل کے سبب عوام بہت زیادہ پریشان ہےجب تک عوام کو ریلیف نہیں ملے گا حالات بہتری کی طرف نہیں جائیں گے۔