ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء کے لئے بری خبر،امتحان دینے سے روک دیا گیا

students,examination hall,Larance road,City42
کیپشن: examination ,hall file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو سکینڈ اینول امتحان کا سلسلہ جاری، فزکس، کیمسٹری اور شماریات کے پیپر میں لیٹ پہنچنے پر سینکڑوں طلباء کو لارنس امتحانی سنٹر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔طلبہ نے شدید احتجاج کیا۔
لاہور بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو سکینڈ اینول امتحان میں آج فزکس، کیمسٹری اور شماریات کا پرچہ لیا گیا،پیپر میں لیٹ پہنچنے پر سینکڑوں طلباء کو لارنس امتحانی سنٹر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،امتحانی سنٹر میں داخل نہ ہونے دینے پر طلباء نے لارنس روڈ پر شدید احتجاج کیا۔

روڈ بلاک کرنے پر پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طلباء کو منتشر کیا،طلباء کا کہنا تھا لیٹ پہنچنے پر پیپر دینے کی اجازت نہ دینا نا انصافی ہے۔ دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے طلباء کو پیپر دینے کیلئے 30 منٹ قبل امتحانی سنٹر رپورٹ کرنا لازمی ہے۔طلباء 15 منٹ تاخیرسے پہنچیں گے تو امتحانی سنٹر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔