ویب ڈیسک:انگلش ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اور پارٹ ٹائم بولر لیام لیونگ اسٹون انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیونگ اسٹون کے سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آل راؤنڈر سیدھے پاؤں کے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
ای سی بی کے مطابق لیونگ اسٹون فوری طور پر برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے اور ری ہیب کے لیے کام کریں گے، انگلینڈ اور لنکا شائر کا میڈیکل بورڈ ان پر کام کرے گا۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون کے متبادل کھلاڑی کے طور پر تاحال کسی نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔