ویب ڈیسک:کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ازدواجی تعلقات میں دراڑ پڑ چکی ہے، انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے یا کھیلوں کی دنیا کے مقبول ترین جوڑے کی طلاق ہو چکی ہے، اس کا اب تک کسی کو جواب نہیں ملا۔
ثانیہ مرزا نے خاص طور پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اس کو معمہ بنایا ہوا ہے لیکن اب شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ اکیلے پوسٹ لگانا شروع کر دی ہیں۔
کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں، ان کی علیحدگی اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نہ تصدیق کی نہ تردید کی۔
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹ لگاتیں رہیں جس سے ان کے بیٹے کے ساتھ اکیلے رہنے کو تقویت مل رہی ہے، حال ہی میں انہوں نے بیٹے کے ساتھ ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے بیٹے ازہان کو اپنی دنیا قرار دیا۔
تین روز کے بعد کرکٹر شعیب ملک نے پہلی مرتبہ اس دوران بیٹے کے ساتھ اپنی ایک پوسٹ لگائی جس میں وہ بیٹے کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانے کا بتا رہے ہیں۔انہوں نے پیغام میں لکھا کہ اچھے باپ بیٹے کا ٹائم اور لنکا پریمئیر لیگ کے لیے روانگی سے قبل ایک لانگ ڈرائیو۔
جوڑے کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شعیب ثانیہ کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے، دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے، کچھ قانونی معاملات اور معاہدوں کی وجہ سے فوری طور پر اعلان نہیں کیا جا رہا ہے، دونوں بیٹے کے ’کو پیرنٹ‘ کے طور پر رہ رہے ہیں۔