ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قصور کے علاقے پتوکی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل وسیم شہزاد لاہور میں بطور ڈرائیور ایم ٹی برانچ میں تعینات تھا، مقتول ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر واپس اپنے گاؤں ’’جاگو والا چک‘‘ جا رہا تھا کہ پتوکی تحصیل کچہری کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال پتوکی منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانا صدر پتوکی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔