(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیزہواؤں کیساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی،گوجرانوالہ، نارووال، لاہوراور قصورمیں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے،لاہور،قصور، منڈی بہاؤلدین، گوجرانوالہ، نارووال،سیالکوٹ ، گجرات اور حافظ آباد میں مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔پہا ڑ وں پر برفباری ہو سکتی ہے۔بارش نہ ہونے کی وجہ سے لاہور میں فضائی آلودگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، ،ایئرکوالٹی انڈیکس 299 ریکارڈ، سموگ کے باعث شہری آنکھوں ،گلے اور جلدی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
جڑواں شہروں میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی میں بھی اضافہ ہوگیاہے ، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختو نخوا، ہری پور، صوا بی، مالا کنڈ، چترال میں بارش کی توقع ہے، بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شانگلہ، کالام، پشاور،چارسدہ میں بھی بارش کی توقع ہے , نوشہرہ، مردان، دیر، سوات، کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے, اسی طرح باجوڑ ، و ز یر ستان اورکرم میں بھی بارش ہو سکتی ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔
سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک سرد رہے گا، کوئٹہ، ژو ب،پشین ،چمن،زیارت اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہے گا۔